• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اختر مینگل کا زرداری کی گرفتاری پر اظہار یکجہتی


سربراہ بلوچستان نيشنل پارٹی(بی این پی) سردار اختر مینگل  نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  سے ز رداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقا ت کی اور سابق صدر آصف زرداری کی گرفتاری پر اظہار یکجہتی کیا۔

اس اہم ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری اور اختر مینگل کے درمیان ملکی و سیاسی صورت حال پر گفتگو ہوئی،اس کے علاوہ بدترین معاشی صورت حال کے تناظر میں پیدا ہونے والی عوامی بے چینی اور ردّعمل بھی زیربحث آیا۔

سردار اختر مینگل نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری کی گرفتاری پر اظہار یکجہتی کے لئے آپ کے پاس آیا ہوں،حکومت 10 ماہ میں بی این پی کے چھ نکات پر عمل درآمد نہیں کرسکی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یکجہتی پر سردار اختر مینگل سے اظہار تشکر کیا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی بی این پی کے چھ نکات کو بالکل درست سمجھتی ہے، اس بات کا بخوبی احساس ہے کہ بلوچستان کے عوام کی ہمیشہ حق تلفی کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کے زخموں کا مداوا کئے بغیر ملکی ترقی کا ہر تصور ناپائیدار ہوگا،پاکستان پیپلزپارٹی نے آغاز حقوق بلوچستان دے کر بلوچ عوام کو حقوق کی فراہمی کی ابتدا کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداریبدقسمتی سے پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے بلوچ عوام کو حقوق کی فراہمی کے سلسلے کو آئندہ حکومتوں نے روک دیا۔

تازہ ترین