• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کے ساحل پر خطرناک پانی کے بگولے کی ویڈیو مقبول


طوفانی بگولے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلاتے ہوئے اپنے راستے میں آنیوالی ہر شے کو نیست و نابود کر دیتے ہیں جن کا نام سن کر ہی اوسان خطا ہو جاتے ہیں۔

جنوبی چین کے ساحل پر بھی ایک ایسا ہی خطرناک طوفانی بگولا زمین سے آسمان تک پانی اور ہوادائرے میں گھومتے دکھائی دیئے۔

پانی میں گرد و غبار کے اس طوفان کوساحل کنارے سے دیکھنے والے افراد خوفزدہ ہوگئے جبکہ موبائل کیمرے سے ریکارڈ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھاجاسکتا ہے کہ پانی کے بگولے کے ساتھ آسمان بھی مکمل تاریکی میں ڈوب گیا۔

سینکڑوں فٹ بلند طوفانی سمندری بگولے کی ویڈیو آن لائن بھی ہزاروں بار دیکھی جا چکی ہے۔

تازہ ترین