• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: دوران ڈرائیونگ کار ڈرائیور کو چھینک آگئی


یوں تو دنیا بھر میں ٹریفک حادثات معمول کی بات ہے جس میں کئی قیمتی جانیں زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہیں۔ امریکا میں بھی دوران ڈرائیونگ چھینک حادثے کی وجہ بن گئی۔

جی ہاں، یہ واقعہ امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر Nashvilleکی سڑک پر پیش آیا جب ایک کارڈرائیور کو زکام تھا۔

ڈرائیور کو اسی وجہ سے زوردار چھینک آئی اور یوں وہ اپنی کار پر قابو نہ رکھ سکا جس کے باعث کار بے قابو ہوتی بیچ سڑک پر اُلٹ گئی اور گاڑی میں آگ بھڑک اُٹھی۔

رپورٹ کے مطابق راہگیروں نے بروقت گاڑی کو سیدھا کر کے ڈرائیور کو نکالا اور یوں خوش قسمتی سے ڈرائیور کسی جانی نقصان سے بالکل محفوظ رہا۔

تازہ ترین