باقی سنیکس کی طرح ڈونٹس بھی خوب پسند کیے جارہے ہیں۔یہ میٹھے اور نمکین دونوں بنائے جاتے ہیں۔چاکلیٹ ڈونٹس بچے خاص پسند کر تے ہیں۔یہ بطور سنیکس شام کی چائے کے ساتھ خوب ذائقہ دیتے ہیں۔ڈونٹس کو ڈو سے تیار کیا جاتا ہے اور ان کو من پسند مٹیریل سے فل کر کے بیک کیا جاتا ہے۔ دوسرے ممالک کی طرح ہمارے ہاں بھی ان کو شوق سے بنایا اور کھایا جانے لگا ہے۔ یہ مختلف کیفے اور بیکریوں پر بھی دستیاب ہوتے ہیں۔علاوہ ازیں ان کو گھر پر بھی باآسانی تیار کیا جاتا ہے۔میٹھے میں کئی طرح کے چاکلیٹ ،کوکونٹ،کریم ڈونٹس اور نمکین میں پٹیٹو اور چکن ڈونٹس بہت پسند کیے جاتے ہیں۔
چند مزیدار ڈونٹس کی تراکیب ملاحظہ کریں۔
بیکڈ ڈونٹس
اجزاء۔
میدہ ۔200 گرام
خمیر۔7گرام
نیم گرم دودھ۔100 ملی لیٹر
انڈہ۔1عدد
چینی۔50گرام
نمک۔1 چٹکی
پگھلا ہوا مکھن۔50گرام
ونیلا ایسنس۔1چائے کا چمچ
ترکیب۔
ایک پیالے میں انڈہ ،چینی نمک اور ونیلا ایسنس ڈال کر اچھی طرح مکس کریں،جب چینی گھل جائے تو نیم گرم دودھ ڈال کر مکس کریں،پھر خمیر ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔پھر آہستہ آہستہ میدہ ڈالتے جائیں اور مکس کرتے جائیں۔پھر جب میدہ مکس ہوجائے تو تھوڑا تھوڑا کر کے پگھلا ہوا مکھن ڈالتے جائیں اور ہاتھوں کی مدد سے مکس کرتے جائیں،یہاں تک کہ ایک نرم سا آمیزہ تیار ہوجائےگا۔آمیزے کو پلاسٹک سے ڈھک کر تقریباً 15 منٹ کے لیے رکھ دیںتاکہ آمیزہ پھول کر ڈبل ہوجائے۔اب اس آمیزے کو مکس کر کے پائیپنگ بیگ میں ڈال کر یا تو اوون کی ٹرے پر فوائل ڈال کر ڈونٹ کی شکل کے گول گول دائرے بنالیںیا پھر ڈونٹ ٹرے میں ڈال کر دوبارہ سے پلاسٹک ڈھک دیں اور تقریباً 15 منٹ کے لیے رکھ دیں۔15منٹ بعد پلاسٹک اتار کر پہلے سے 180 ڈگری پرگرم کیے ہوئے اوون میں 10 منٹ کے لیے بیک کر لیں اور پھر رنگین گلیز یا آئسنگ شوگر والے سادہ گلیز کے ساتھ جس طرح پسند ہو سجا کر مزیدار ڈونٹس چائے کے ساتھ کھانے کیلئے پیش کریں۔
گلیزکے لیے۔
آئسنگ شوگر ۔100گرام
پانی۔چند قطرے
فوڈ کلر۔حسبِ ضرورت
لیمن جوس۔چند قطرے
۔آئسنگ شوگر میں پانی اور لیمن جوس ڈال کر مکس کر کے ڈونٹس پر لگائیںیا پھر مختلف کلر ڈال کر رنگین گلیز بنا کر لگائیں۔
ڈراپ ڈیٹ ڈونٹس
اجزاء۔
انڈے۔ تین عدد
دودھ۔ ایک کپ
چینی۔ ایک کپ
کھجور یں۔ ایک پاؤ
میدہ ۔ڈھائی کپ
نمک۔ ایک چائے کا چمچ
تیل۔ تلنے کے لئے
بیکنگ پاؤڈر۔ دو چائے کے چمچ
ونیلا ایسنس ۔ایک چائے کا چمچ
ترکیب۔
انڈوں کو اچھی طرح پھینٹ لیں۔چینی شامل کر کے دوبارہ پھینٹیں۔دودھ اور ونیلا ایسنس شامل کر لیں۔میدہ، بیکنگ پاؤڈر، نمک چھان کر شامل کر کے مکس کر لیں۔کھجور یں چمچ سے اس مکسچر میں ڈالیں۔ ایک کڑاہی میں تیل گرم کریں۔ کھجوروں کو چمچ کی مدد سے تیل میں ڈالیں۔ گولڈن کر کے نکال لیں۔ ان کو گرم چینی میں رول کر یں اور سرو کر یں۔
قیمہ پودینہ ڈونٹس
اجزاء۔
قیمہ۔ آدھا کلوگرام
پو دینہ ۔آدھی گٹھی
نمک ۔حسب ِذائقہ
ادرک۔ ایک انچ کا ٹکڑا
لہسن۔ تین سے چار جوئے
پیاز۔ دوعدد درمیانی
پسی ہوئی لال مرچ۔ ایک چائے کاچمچ
سفید زیرہ۔ ایک چائے کا چمچ
بھنے چنے۔ چار کھانے کے چمچ
پسا ہو اناریل ۔دوکھانے کے چمچ
ڈبل روٹی کا سلائس۔ ایک عدد
انڈا۔ ایک عدد
ہری مرچیں ۔تین سے چار عدد
تیل۔ حسبِ ضرورت
ترکیب۔
قیمے کو صاف دھو کر چھلنی میں رکھ کر خشک کر لیں اور اس کے دو حصے کر لیں ۔ ایک حصے کو نمک اور لہسن کے ساتھ اس کے اپنے ہی پانی میں اتنی دیرا بالیں کہ پانی خشک ہوجائے ۔ زیرہ، چنے اور ناریل کو توے پر بھون لیں ، ایک پیاز کو باریک کاٹ کر سنہری فرائی کر لیں۔ چاپر میں بھنے ہوئے مصالحے ڈال کر پیس لیں ، پھر اس میں ابلاہوا قیمہ ،کچا قیمہ ، ادرک ، کچی پیاز ،فرائی پیاز ، ہری مرچیں اور ڈبل روٹی کا سلائس شامل کرکے پیسیں ۔آخر میں اس میں پودینہ ڈال کر ہلکا ساپیسیں اور چاپر سے نکال لیں ۔ نمک ، لال مرچ اور انڈاڈال کر اچھی طرح ملائیں اور چھوٹے چھوٹے ڈو نٹس کے شیپ کے کباب بنالیں ۔تیل گرم کر کے اس میں سنہری فرائی کرلیں ۔قیمہ پودینہ ڈونٹس سرو کرنے کے لیے تیار ہیں۔
بوسٹن کریم ڈونٹس
اجزاء۔
میدہ۔ایک کلوگرام
انڈے۔چار عدد
مکھن۔دو سو گرام
پاؤڈر کا دودھ۔سو گرام
نمک۔دو چائے کے چمچ
خمیر۔دو کھانے کے چمچ
کاسٹر شوگر۔سو گرام
ونیلا کریم کے لیے۔
دودھ۔ایک کپ
کسٹرڈ پاؤڈر۔دو کھانے کے چمچ
کاسٹر شوگر۔دو کھانے کے چمچ
کریم۔دو کھانے کے چمچ
ونیلا ایسنس۔چند قطرے
چاکلیٹ سوس کے لیے۔
آئسنگ شوگر۔ایک کپ
کوکو پاؤڈر۔دو کھانے کے چمچ
مکھن۔ایک چائے کا چمچ
ترکیب۔
چاکلیٹ سوس بنانے کے لیے۔
تمام اجزا کو مکس کرلیں ۔
گوندھے ہوئے آٹے کے پیڑے بنا لیں اور رائز ہونے کے لیے رکھ دیں۔
پھر کڑاہی میں ڈیپ فرائی کرنے کے بعد اس کو بیچ میں سے کاٹ لیں اور ونیلا کریم بھر دیں۔
اوپر سے چاکلیٹ سوس لگا کر سرو کریں۔
چاکلیٹ ڈونٹس
اجزاء۔
میدہ ۔پانچ سو گرام
چینی ۔پچاس گرام
کنڈنسڈ ملک۔ ڈھائی سو گرام
انڈے کی زردی۔ تین عدد
مکھن۔ ڈھائی سو گرام
ییسٹ ۔پچیس گرام
خشک دودھ ۔1چائے کا چمچ
نمک۔ ایک چائے کا چمچ
پانی۔ حسبِ ضرورت
کھانے کا تیل۔ حسبِ ضرورت
چوکلیٹ۔ تین سو گرام
ترکیب۔
۔ایک باؤل میں میدہ لیں اوراس میں چینی ،کنڈنسڈ ملک ،انڈے کی زردی ،مکھن ،ییسٹ ،خشک دودھ ،نمک،پانی ،کھانے کا تیل اور چوکلیٹ ڈال کر مکس کر کے ڈو بنالیں ۔
۔اب تیا ر کی ہوئی ڈو کی ڈونٹس بنا لیں اور دو سے تین منٹ تک فرائی کرلیں ۔
۔اب ایک باؤل میں چوکلیٹ لیں اوراس کو پگھلا کر اس میں تیار شدہ ڈونٹس کو ڈپ کر لیں ۔
۔اب اس پر سپرنکل کر لیں۔
۔مزیدار چاکلیٹ ڈونٹس سرو کرنے کے لیےتیار ہیں ۔
چکن ڈونٹس
اجزاء۔
مرغی۔ 1کلو (ابال کر پیس لیں)
سفید زیرہ ۔ (پسا ہوا ) ایک چائے کا چمچ
انڈے ۔ 3 عدد
بیسن ۔ ایک چائے کا چمچ
پودینہ ۔ 1 گٹھی
سرخ مرچ۔ایک چائے کا چمچ
میدہ۔ ایک چائے کا چمچ
نمک۔حسب ضرورت
ہری مرچ۔5عدد
لہسن ادرک پیسٹ ۔دو چائے کے چمچ
تیل ۔ تلنے کے لیے
بریڈ کرمبز ۔حسب ضرورت
ترکیب۔
پودینہ اور ہری مرچ کو پیس لیں۔
چکن کو ابال کر میش کر لیں اور اس میں پسی ہوئی ہری مرچ ، پودینہ اور لہسن ادرک کا پیسٹ ڈال کر مکس کر لیں اب اس میں زیرہ ، نمک ، بیسن ، سرخ مرچ اور ایک انڈا ڈال کر مکس کر لیں۔
اب اسی کے ڈونٹس بنا لیں ( ایک گول ٹکی بنا کر اسکو درمیان میں انگلی سے دبا کر سوراخ کر لیں۔اب تیل گرم کر کے پہلے ڈونٹس کو خشک میدہ لگائیں پھر انڈا اور پھر کرمبز لگا کر فرائی کر لیں۔
سرخ ہونے پر نکال لیں اور گرم گرم پیش کر یں۔
میکسیکن ڈونٹس
اجزاء۔
انڈے۔دو عدد
آٹا۔چار اونس
پانی۔آٹھ اونس
پسی دار چینی۔ایک چائے کا چمچ
کوکو پاؤڈر۔ایک چائے کا چمچ
مکئی کا آٹا۔چھ کھانے کے چمچ
مکھن۔ڈیڑھ کھانے کے چمچ
آئل۔ڈیپ فرائنگ کے لیے
آئسنگ شوگر۔حسب ضرورت
نمک۔چٹکی بھر
ترکیب۔
ایک سوس پین میں آٹھ اونس پانی، مکھن، نمک اور چینی ڈال کر درمیانی آنچ پر پکائیں، یہاں تک کہ مکھن پگھل جائے۔
اب اس میں فوراً میدہ اور مکئی کا آٹا شامل کر کے درمیانی آنچ پر پکائیں اور مسلسل چمچ چلاتے رہیں، یہاں تک کہ مکسچر ایک بال کی طرح درمیان میں جمع ہو جائے۔پھر اسے چولہے سے ہٹا کر ٹھنڈا کریں۔
اب اس میں ایک ایک کر کے دو عدد انڈے شامل کریں۔
ساتھ ہی کوکو پاؤڈر اور پسی دار چینی ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں۔
سب چیزیں اچھی طرح مکس ہو جائیں تو آمیزے کو ایک اسٹار نوزل والے پائپنگ بیگ میں بھر کر گرم تیل میں لمبی اسٹرپس بنائیں۔ دونوں طرف سے تقریباً تین منٹ فرائی کریں۔
گولڈن براؤن ہو جائے تو کاغذ پر نکال کر کچھ دیر رکھیں۔ آخر میں تھوڑی سی آئسنگ شوگر چھڑک کر گرم گرم پیش کریں۔
کوکونٹ گلیزڈ ڈونٹ
اجزاء۔
میدہ۔ایک کلو
انڈے۔چار عدد
مکھن۔دو سو گرام
پاؤڈر کا دودھ۔سو گرام
نمک۔دو چائے کے چمچ
خمیر۔دو کھانے کے چمچ
کاسٹر شوگر۔سو گرام
گلیزڈ آئسنگ۔آدھا کپ
آئسنگ شوگر۔آدھا کپ
لال رنگ۔ایک چٹکی
ناریل۔آدھا کپ
ترکیب۔
میدے میں انڈا، مکھن، نمک، پاؤڈر کا دودھ، خمیر اور چینی ڈال کر نیم گرم پانی سے آٹے کو گوندھ لیں۔گوندھے ہوئے آٹے سے پیڑے بنائیں اور رائز کر کے بیچ میں کاٹ لیں۔اب فرائی کر لیں اور اس کے اوپر وائٹ گلیزڈ آئسنگ لگا کر کوکونٹ میں رول کریں اور سرو کریں۔
پوٹیٹو ڈونٹس
اجزاء۔
چکن۔2/ 1کلو
سبز مرچ۔ 5 عدد
پیاز۔ 1عدد
پودینہ۔ 10گرام
سبز دھنیہ۔ 10گرام
نمک ۔حسبِ ذائقہ
زیرہ پاؤڈر۔ 1کھانے کا چمچ
لال مرچ کُٹی ہوئی۔ 1کھانے کاچمچ
گرم مصالحہ پاؤڈر۔ 1چائے کا چمچ
ہلدی پاؤڈر۔2/ 1کچائے کا چمچ
ادرک لہسن پیسٹ۔ 1کھانے کا چمچ
آلو۔ 1کلو
میدہ۔ 6کھانے کے چمچ
کارن فلور۔ 4کھانے کے چمچ
انڈے۔ 2عدد
بریڈ کرمبز۔ حسبِ ضرورت
آئل ۔حسبِ ضرورت
ترکیب۔
۔ایک گرائینڈ ر لیں اور اس میں چکن ،سبز مرچ ،پیاز ،پودینہ ،سبز دھنیا ،نمک،زیرہ ،لال مر چ کُٹی ہوئی ،گرم مصالحہ پاؤڈر ،ہلدی پاؤڈر اورادرک لہسن پیسٹ ڈال کر اچھی طرح گرائینڈ کرلیں ۔
۔اب ایک باؤل میں اُبلے ہوئے آلو لیں اور اس میں گرائینڈ کیاہوا مکسچر ،میدہ ،کارن فلور اورانڈاڈال کر ہاتھوں کی مدد سے اچھی طرح مکس کرلیں اور رکھ دیں ۔
۔اب تیار کیے ہوئے مکسچر کی گول ٹکیا ں بنا لیں اور درمیان میں انگلی برابر سوراخ کر کے ڈونٹس کی شکل بنا لیں ۔
۔اب تیار ڈونٹس کو انڈے میں ڈپ کریں اور بریڈ کرم لگائیں ۔
۔اب ایک پین میں کوکنگ آئل لیں اور تیار ڈونٹس کو اس میں ڈال کر لائٹ براؤن ہونے تک فرائی کرلیں ۔
۔ پوٹیٹو ڈونٹس تیار ہیں۔