ماہرین نے سماعت سے محروم افراد کے لیے ایک آلہ تیار کیا ہے ،یہ آلہ انہیں سننے میں مدد فراہم کرے گا ،جس میں تھر تھراہٹ والے اسٹیمولیٹر پر انگلیاں رکھنے سے وہ آواز کو محسوس کرسکیں گے ۔ماہرین کی جانب سے اس کو ’’وائبر یٹنگ آڈٹری اسٹیمولیٹر‘‘ کا نام دیا گیا ہے ۔اس آلے کو پروشلم میں قائم ہیبر یویو نیورسٹی کے پرو فیسرنے بین الاقوامی ماہرین کے تعاون سے تیار کیا ہے ۔پہلے اس آلے کو 29 سال تک کے افراد پر آزما یا گیا ۔ان تمام افراد کی مادری زبان انگریزی تھی اور ان میں سے کسی کو بھی سماعت کی خرابی کا مرض لاحق نہیں تھا ۔ ان کو 10 چھوٹے اور سادہ انگریزی جملوں میں 25 گروپوں کی آوازیں سنائی گئیں ۔پس منظر میں مزید شور شامل کیا گیا ،تا کہ سننے کا عمل مشکل کیا جاسکے ۔پہلے ان کو ہیڈ فون لگا کر گفتگو سنائی گئی تو انہیں سمجھنے میں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔بعدازاں انہیں شہادت کی اور درمیانی انگلی ایک ارزاں ٹیکٹائل آلے پر رکھ کر سننے کے لیے کہاگیا تو انہیں گفتگو بالکل صحیح سنائی دی ۔وائبر یٹری آڈٹری اسمیولیٹر وہ آلہ ہے جو کم فریکوئنسی کی گفتگو کو تھر تھراہٹ (وائبریشن ) میں تبدیل کرتا ہے ۔اس آلے کو استعمال کرنے والے دو طر یقوں سے آواز کو سنتے ہیں یعنی پہلے تو وہ کان سے سنتےہیں اور انگلیوں کے پوروں سے تھر تھر اہٹ محسوس کرتے ہیں ۔اس طر ح سننے کے عمل میں 6 ڈیسی بیل تک کی بہتری نوٹ کی گئی ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگلے مرحلے میں اس آلے کو مزید بہتر بنا کر ایسے لوگوں پر آزما یا جائے گا ،جنہیں سماعت میں بہت مشکل پیش آتی ہے ۔