• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی بجٹ تقریر مشن امپاسبل بن گئی۔

شہباز شریف آج تیسری بار موقع ملنے پر بھی تقریر مکمل نہ کر سکے،اجلاس کے آغاز سے ہی حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے نعرے بازی جاری رکھی۔


اپوزیشن جماعت ن لیگ کی خواتین ارکان ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری کے روکنے کے باوجود موبائل فون سے ویڈیو بناتی رہیں۔

ڈپٹی اسپیکر نے خواتین ارکان اسمبلی کے موبائل فون ضبط کرنے کے لئے لیڈی اسٹاف کو طلب کرلیا۔

ہائوس آرڈ میں لانے کےلئے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے اجلاس میں 20منٹ کے وقفے کا اعلان کردیا۔

ڈپٹی اسپیکر کے کہنے پر 20منٹ کے لئے ملتوی ہونے والا قومی اسمبلی کا اجلاس 1گھنٹے بعد بھی شروع نہ ہوسکا۔

تازہ ترین