• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہرخاندان سے تعزیت، سیاسی مقاصد کا حصہ ہے، مرتضیٰ وہاب

وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے اطلاعات، قانون و اینٹی کرپشن  بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور عمران خان صاف شفاف سیاست کا دعویٰ کرتے تھے، لیکن پچھلے دس ماہ میں خان صاحب کے تمام دعووں کی قلعی کھل گئی ہے۔

بدھ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ تقریباً ایک ماہ قبل وفاقی وزیر، علی محمد مہر کا انتقال ہوا۔ایک ماہ گزر جانے کےباوجود خان صاحب کو اپنے وفاقی وزیر کی تعزیت یاد نہیں آئی۔

اب جبکہ ضلع  گھوٹکی میں ضمنی انتخابات ہونے جارہے ہیں۔ یہ نشست وفاقی وزیر علی محمد مہر کے انتقال سے خالی ہوئی تھی۔وزیراعظم عمران خان اپنی کابینہ کے بعض ارکان کے ہمراہ گھوٹکی پہنچ گئے۔

افسوس کہ تعزیت کے مذہبی اوردکھ کے موقع کو بھی سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم نے گھوٹکی کے عمائدین سے بھی ملاقات کی۔ اس طرح وزیراعظم نے الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ کو اُڑا کر رکھ دیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ تعزیت کی آڑ میں الیکشن پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی جارہی ہے۔

تازہ ترین