آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر18؍ذیقعد 1440ھ22؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی ورلڈ کپ میں اتوار کو جنوبی افریقا سے میچ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم نے تیاریوں کا آغاز کردیا ہے، ٹیم نے لارڈز میں تین گھنٹہ طویل پریکٹس سیشن کیا ۔


تفصیلات کے مطابق مانچسٹر میں ہونیوالے ورلڈ کپ میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم دو دن کرکٹ سے دور رہی ، دو روز آرام کے بعد قومی کرکٹرز ایکبار پھر جمعرات کو ایکشن میں آئے،اور لارڈز کرکٹ گراونڈ میں بھرپور پریکٹس کی ۔

پلیئرز نے پہلے فیلڈنگ بہتر کرنے کی کوشش کی اس کے بعد نیٹس پر خامیوں پر قابو پانے کی کوشش کی۔ کوچ اظہر محمود نوجوان فاسٹ بولر حسن علی کے ساتھ خصوصی طورپر محنت کرتے دکھائی دئیے۔

ایک موقع پر حسن علی کی کمر پر پٹہ باندھ کر بولنگ کروائی گئی ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم جمعہ کو بھی ٹریننگ سیشن منعقد کرے گی۔ دوسری جانب پاکستان سے مقابلے کیلئے جنوبی افریقا کی ٹیم بھی لندن پہنچ گئی ہے ۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں