• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبے کو لوٹنے والوں کیخلاف کارروائی کرینگے: راجہ بشارت

پنجاب کے وزیرِ قانون راجہ بشارت نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے صوبے کو لوٹا ہے ان کے خلاف کارروائی کریں گے۔

لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومتی وسائل استعمال کرنے والے اپنے ذمے واجبات ادا کر دیں، ادائیگیاں نہ کرنے والوں کو نوٹس بھجوا رہے ہیں۔

راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ صرف پنجاب ہاؤس کے 5 کروڑ سے زائد کے واجبات ہیں، تمام افراد جن کے ذمے بقایا جات واجب الادا ہیں ان کو لیگل نوٹس بھیجوا رہے ہیں، اگر انہوں نے پھر بھی ادائیگی نہ کی تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پرویز رشید اور ان کی بیٹی کے ذمے 90 لاکھ روپے ہیں، ایک دو دن میں انہیں بھی لیگل نوٹس بھجوائے جا رہے ہیں۔

وزیر قانون پنجاب نے مزید کہا کہ قرضوں اور مالی بے ضابطگیوں کے پنجاب کے کمیشن میں اپوزیشن کو نمائندگی دیں گے جبکہ تنخواہوں کے بل کے معاملے کو اسی سیشن میں سلجھا لیا جائے گا۔

راجہ بشارت نے یہ بھی کہا کہ آصف علی زرداری عام آدمی کی بات نہ کریں، عام آدمی نے ملک کو نہیں لوٹا ہے۔

تازہ ترین