• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کا رکشا ڈرائیور، بیٹیوں کو پڑھا کرمثال قائم کردی

کراچی (ٹی وی رپورٹ)کراچی کورنگی کے رکشا ڈرائیور امجد علی نے بیٹیوں کو پڑھا کرمثال قائم کردی امجد علی کی چھ بیٹیوں نے فلاحی اسکول سے تعلیم حاصل کی تین بیٹیاں اسکالرشپ پر میڈیکل ،بزنس اور کمپیوٹرسائنس میں ڈگری حاصل کررہی ہیں۔سندھ میں ارلی چائلڈ ایجوکیشن کلاسز کے حوالے سے پروگرام ’’جیو پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئےماہر تعلیم سید عابدی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ 1500کلاسز کا افتتاح اور ارلی چائلڈ ایجوکیشن کا178ملین کا بجٹ مثبت قدم ہے لیکن اس کے ساتھ سندھ میں صرف 14فیصد بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں۔سندھ حکومت کو پالیسی بناکر اس پر عملدرآمد کرانا ہوگا تاکہ شرح خواندگی میں اضافہ ممکن ہو سکے تعلیم بالغاں سمیت مختلف پراجیکٹ کو فوکس کرنا ہوگا ۔ رکشا ڈرائیور امجد علی کی بیٹی آئی بی اے میں زیر تعلیم ہیں ان کا کہنا تھا کہ والد کی طرف سے ہر معاملے پر معاونت تھی اسکالرشپ کے ذریعے یونیورسٹی میں داخلہ حاصل کیا والد سے کہا کہ ہم نوکری کریں گے لیکن انہوں نے کہا کہ مجھ پر جتنا قرض ہے وہ میں خود اتاروں گا آپ بہنیں صرف تعلیم حاصل کریں ۔

تازہ ترین