• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمرانوں نے میثاق معیشت کو گالی بنا دیا،ن لیگ متحد، حمزہ شہباز

لاہور(نمائندہ جنگ)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہاہے کہ حکمرانوں نے میثاق معیشت کو گالی اور طعنہ بنا دیا ہے ، مسلم لیگ(ن) پہلے بھی اور اب بھی متحد ہے، مسلم لیگ (ن) کو بانٹنے یا ا س میں دراڑ ڈالنے کی ناپاک خواہش کبھی پوری نہیں ہو گی حکومت کا خاتمہ نا گزیر ۔لفظ سلیکٹڈ قوم کی زبان پر ہے ،یو ٹرن خان سلیکٹڈ ہیں ۔ کانوں میں روئی دینے کی تیاری کرلیں اب تو ایوان وزیر اعظم میں بھی یہ آوازیں سنائی دیں گی اور انہیں کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی ، حکومت کا خاتمہ نا گزیر ہو گیا ہے ۔ پنجاب اسمبلی میں اپنے چیمبر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ اللہ کرے حکومت ملک کو معاشی گرداب سے نکال لے کیونکہ ملک پوائنٹ آف نو ریٹرن پرپہنچ چکا ہے ۔
تازہ ترین