راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) تھانہ کھنہ پولیس نے ڈانس پارٹی پرچھاپہ مارکر9مردوخواتین کوگرفتار کر لیا۔ پولیس نے صنم چوک کے قریب ایک حو یلی میں ہو ائی فائرنگ اور آ تش با زی سمیت ڈانس پارٹی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو ملزموں نے پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا، جس سے اے ایس آئی شاہد منیر زخمی ہو گیا، ملزموں نے پولیس کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا، پولیس نے اس کارروائی کے دوران تین عورتوں سمیت 11ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ ملزموں کے قبضہ سے ایک پسٹل ، ایک رائفل معہ 75 روند، چار بو تلیں شراب اور آ تش با زی کا ساما ن بر آمد کر لیا گیا۔