آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ 15؍ربیع الاوّل 1441ھ 13؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

بہاولنگر سے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

بہاولنگر میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئےکالعدم تنظیم کے ایک دہشت گرد کو گرفتارکرلیا، ملزم کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، ڈیٹونیٹرز اور دہشت گردی میں استعمال ہونے والی دیگر اشیاء بھی برآمد کی گئیں۔

ذرائع کے مطابق مصدقہ اطلاع پر سی ٹی ڈی نے ہارون آباد روڈ پر واقع بستی خلیل آباد میں کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی منصوبہ بندی میں مصروف کالعدم تنظیم کے ایک دہشت گرد عمر خورشید کو گرفتار کر لیا ہے۔

گرفتار دہشت گرد کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے-  دہشت گرد کا تعلق راولا کوٹ ضلع پونچھ  آزاد کشمیر سے ہے۔

قومی خبریں سے مزید