• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت مشرف کو روکنے میں ناکام ہوچکی، نواز شریف اب مزید کمزور

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے پرویز مشرف کے حوالے سے مسلم لیگ (ن )کو بے نقاب کردیا ہے‘عدالتی ریمارکس سے یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ مسلم لیگ (ن )اور پرویز مشرف کے مابین ایک نیا این آر او طے پا چکا ہے ‘ کچھ قوتیں آٹیکل 6سے بھی زیادہ طاقتورہیں‘ مسلم لیگ ( ن)کی حکومت آئین شکنی کے مرتکب پرویز مشرف کو ملک سے باہر جانے سے روکنے میں ناکامی کا عملی مظاہرہ کر چکی ہے‘جو ملک میں جاری جمہوری عمل کو کمزور کرنے کے مترادف ہے‘ اب نوازشریف مزید کمزور ہوتے جائیں گے اوران کے اختیارات صرف دیکھنے کی حدتک ہی رہ جائیں گے‘ن لیگ نے ملک سے جلاوطنی کے وقت پرویز مشرف سے کئے گئے معاہدے اور معافی نامے کے حوالے سے بھی قوم سے جھوٹ بولا تھا مگر سچ بہرحال سب کے سامنے آگیا‘ اسی طرح نئے این آر او کی حقیقت بھی کسی سے پوشیدہ نہیں رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو پیپلز پارٹی میڈیا سیل سندھ میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مولابخش چانڈیو نے کہا کہ آج ن لیگ کے وہ رہنماکہاں گم ہوگئے ہیں جو پرویز مشرف کو مصیبت کہا کرتے تھے‘ مشرف کی روانگی ایک طے شدہ پروگرام کے تحت ہے اور اس سلسلے میں پی پی پی اور عوام پہلے ہی یہ یقین رکھتے تھے کہ ن لیگ کی حکومت پرویز مشرف کو ملک سے باہر جانے سے نہیں روکے گی۔
تازہ ترین