• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی حمایت سے بھارت سلامتی کونسل کا غیرمستقل رکن بننے کیلئے نامزد

نیویارک (آئی این پی ) پاکستان کی حمایت سے بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیرمستقل رکن بننے کیلئے نامزد ہو گیا ،پاکستان نے سفارت کاری کی دوطرفہ اصولوں کی بنیاد پرحمایت کی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیرمستقتل رکن بننے کیلئے نامزد ہو گیا ہے ،بھارت ایشیا پیسفک گروپ سے بلامقابلہ نامزد ہواپاکستان نے اسکی رکنیت کی حمایت کی۔پاکستان نے سفارت کاری کی دوطرفہ اصولوں کی بنیاد پرحمایت کی۔پاکستان 2012 اور2013 میں سلامتی کونسل کا غیرمستقل رکن تھا، پاکستان کے رکن بننے پربھارت نے حمایت کی تھی۔بھارت کی حمایت ایشیا پیسفک گروپ کی نامزدگی کی بنیاد پرکی گئی۔ایشیا پیسفک گروپ میں کل 55 ممالک ہیں،سب ممالک نے بھارت کی نامزدگی کی مشترکہ حمایت کی۔
تازہ ترین