انگلینڈ میں جاری کرکٹ ورلڈکپ 2019 میں مجموعی طور پر 48 میچز کھیلے جائیں گے،جن میں سے اب تک 34 میچز کھیلے جا چکے ہیں۔
آدھے سے زیادہ ایونٹ مکمل ہونے کے بعد کچھ چیزیں نمایاں طور پر سامنے آچکی ہیں جب کہ کچھ پر اب تک پردہ پڑا ہوا ہے۔
کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں کل 10 ٹیموں کےدرمیان مقابلہ ہے۔ ایونٹ تو ابھی پورا نہیں ہوا تاہم تین ٹیموں کے لئے نتیجہ آچکا ہے۔
ویسٹ انڈیز،جنوبی افریقا اور افغانستان کے لئے ورلڈکپ بظاہر تو جاری ہے پر یہ تینوں ٹیمیں اب اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی نہیں کرسکیں گی۔
تینوں ٹیموں نےاب تک 7 سات میچز کھیل لیےہیں،جن میں سے افغانستان اب تک کسی میچ میں بھی کامیاب نہیں ہوا ہے۔جبکہ جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز نے صرف ایک ایک میچ میں کامیابی حاصل کی ہے۔
ورلڈکپ 2019 کے اگلےمرحلے یعنی سیمی فائنل کے لئے آسٹریلیا کوالیفائی کر چکا ہے۔دیگر 6 ٹیموں میں سے مزید 3 ٹیمیں سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی۔ وہ کونسی 3 ٹیمیں ہوں گی اس کا حتمی فیصلہ ہونا باقی ہے۔