• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کے آج ہونے والے مارچ میں کراچی کے مسائل کو بھرپور انداز میں اٹھایا جائے گا۔

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے مارچ کے سلسلے میں یوسف پلازہ پر لگائے گئے مرکزی استقبالیہ کیمپ کادورہ کیا اور کہا کہ ملک کو سب سے زیادہ ریونیو دینے والا کراچی پانی کے لئے ترس رہا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے ایک سال میں ملک کو داؤ پر لگا دیا۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی کے تحت  آج سہہ پہر شاہراہ پاکستان سے مزار قائد تک مارچ کیاجائے گا۔

تازہ ترین