• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان دارالحکومت کابل میں دھماکا، 53 افراد زخمی


افغانستان کے دارالحکومت کابل میں شدید نوعیت کا دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 53 افراد زخمی ہو گئے، دھماکے کے نتیجے میں کسی ہلاکت کی تاحال اطلاع نہیں ملی ہے۔

کابل میں امریکی سفارت خانے کے اطراف میں واقع گنجان آباد علاقہ طاقتور دھماکے سے گونج اٹھا، جس کے نتیجے میں قریبی عمارتوں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

افغان وزارتِ داخلہ کے ترجمان کے مطابق دھماکا کابل کے علاقے پی ڈی 16 میں کیا گیا، جس میں 2 حملہ آوروں نے پُل محمود خان ایریا میں واقع وزارتِ دفاع کے لاجسٹک سینٹر کو نشانہ بنایا۔

دھماکے کی گونج دور دور تک سنائی دی گئی جبکہ میلوں دور تک دھماکے کے مقام سے اٹھتا دھواں بھی کافی دیر تک نظر آتا رہا۔

افغان وزارتِ داخلہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ افغان اسپیشل فورسز دھماکے کے مقام پر پہنچ گئی ہیں، دھماکے کے نتیجے میں 53 افراد زخمی ہیں تاہم اب تک اموات کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

تازہ ترین