• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں زیر زمین پانی کی سطح میں چالیس فیصد تک کی کمی

Latest News
کوئٹہ .........سپرنٹنڈنٹ انجنئیر پبلک ہیلتھ اینڈ انجینئرنگ بلوچستان محمد اصغر بلوچ نے کہاہے کہ بلوچستان میں زیر زمین پانی کی سطح چالیس فیصد تک ختم ہوچکی ہے اور باقی 60فیصد پانی کی سطح تیزی سے گرتی جارہی ہے۔

یہ بات انھوں نے پانی بچاوٴ(زندگی بڑھا) کے عنوان سے نکالی جانے والی ریلی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ریلی میں جعفرآباد و نصیرآباد کے تمام ضلعی آفیسران نے شرکت کی انھو ں نے کہاکہ ہم سب کو مل کر پانی کو محفوظ بنانا ہوگا۔ اگر پانی کو محفوظ نہ بنایاگیا تو ہم اپنے اور اپنی آنے والی نسلوں کے ساتھ زیادتی کریں گے ۔

انھوں نے کہاکہ پانی کو ذخیرہ کرنے کے لئے حکومت مقامی سطح پر ڈیم بنانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے تاکہ بارانی پانی کو بھی محفوظ بنایا جاسکے اور بلوچستان خشک سالی سے بچ سکے ۔
تازہ ترین