• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خوب صورت ڈیکوریشن پیس انہیں بنائیں اپنے ہاتھوں سے

آرائش خانہ

ہر خاتون کو خواہ وہ ملازمت پیشہ ہو یا گھریلو، گھر کی آرائش کا بہت شوق ہوتا ہے۔ شوق کی تکمیل کے لیے کبھی مہنگی آرائشی اشیاء خریدتی ہیں تو کبھی سستی۔ لیکن اگر آپ ہنر مند ہیں یا کچھ سیکھنا چاہتی ہیں تو ہم آپ کی مدد کر سکتے ہیں، وہ ایسے کہ آج ہم آپ کو ڈیکوریشن پیس بنانا سکھا رہے ہیں۔مٹی کا ایک پاٹ خریدیں، اسے آدھے گھنٹے پانی میں بھگو دیں، پھر اسے صاف کپڑے سے خشک کرلیں۔ اُس پاٹ کو گھر کے جس کونے میں رکھیں گی، اُس جگہ کی دیوار کی مناسبت سے پاٹ پر برش سے رنگ کریں۔ یعنی ایسا رنگ جس سے پاٹ نمایاں ہو۔ رنگ خشک ہو جائے تو اس پر شیشے کے چھوٹے چھوٹے رنگ برنگے ٹکڑے(یہ ٹکڑے مارکیٹ میں دست یاب ہیں)یا چھوٹے بٹن گوند سے چسپاں کردیں۔ دیکھتے ہی دیکھتےایک خوب صورت ڈیکوریشن پیس تیار ہے۔اسے گھر میں ایسی جگہ رکھیں، جہاں بچے کھیلیں کودیں نہیں، کیوں کہ مٹی کا گل دان ٹوٹتے دیر نہیں لگے گی۔

تازہ ترین