• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ اسماعیل خان: نان بائیوں کی ہڑتال، تندور ٹھنڈے ہو گئے

گیس، آٹا اور ایندھن مہنگا ہونے پر ڈیرہ اسماعیل خان میں نان بائیوں کی ہڑتال دوسرے دن بھی جاری ہے۔

شہر میں نان بائیوں کی ہڑتال کے دوسرے دن بھی درجنوں تندور احتجاجاً بند ہیں۔

ڈی آئی خان کی انتظامیہ اور نان بائی ایسوسی ایشن میں مذاکرات ناکام ہو گئے۔

نان بائیوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے 70 گرام روٹی کی قیمت 5 روپے طے کی ہے جس پر روٹی فروخت کرنا ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ 150 گرام روٹی کی قیمت 10 روپے طے کی جائے، گیس، ایندھن اور آٹا مہنگا ہونے کے بعد پرانے سرکاری نرخ پر روٹی نہیں بیچ سکتے۔

دوسری طرف آٹا ڈیلرز کا کہنا ہے کہ 2 دن کے دوران آٹے کی قیمت میں اچانک اضافہ ہوا ہے، جبکہ تندوروں کی ہڑتال کے باعث سخت پریشانی کا سامنا ہے۔

تازہ ترین