• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر کے ٹیکسوں کے خلاف ملک بھر میں سیمنٹ ڈیلرز کی ہڑتال چوتھے روز میں داخل ہوگئی، سیمنٹ کا بحران بڑھنےسے پنجاب میں سیمنٹ فیکٹریوں کی یومیہ سپلائی ڈیڑھ لاکھ ٹن سے کم ہوکر 30ہزار ٹن رہ گئی ہے۔

سیمنٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے نمائندے محمد طاہر کے مطابق انڈسٹری نے گزشتہ سال قومی خزانے میں 110 ارب ریونیو  جمع  کر وایا تھا۔

سیمنٹ کی فروخت کم ہونے سے حکومت کو یومیہ 40 کروڑ ریونیو کا نقصان ہو رہا ہے ، حالیہ بحران جاری رہا تو ہزاروں افراد بے روزگار ہوجائیں گے۔

محمد طاہر کے مطابق ڈیلرز نے اڈے بند کردیئے ہیں،انہوں نے مطالبہ کیا کہ  ایف بی آر اور حکومت ناجائز ٹیکس واپس لے۔

تازہ ترین