احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز کیس میں پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کےجسمانی ریمانڈ سے متعلق محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے نیب کی حمزہ شہباز کےمزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔
احتساب عدالت میں رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت جج نعیم ارشد ملک کی سر براہی میں ہوئی جس میں حمزہ شہباز کو پیش کیا گیا۔
قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے احتساب عدالت سے حمزہ شہباز کے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی گئی تھی۔
عدالت نے حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ان کو چودہ روز کیلئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ،عدالت نے 20 جولائی کو حمزہ شہباز شریف کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔
مسلم لیگ نون کے رہنما حمزہ شہباز اور میاں شہباز شریف کو نیب عدالت پہنچایا گیا تو دونوں باپ بیٹے نے کمرۂ عدالت میں ایک دوسرے سے ملاقات کی اور مصافحہ بھی کیا۔