راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے)پاکستان سٹیزن پورٹل پرراولپنڈی ڈویژن میں اب تک33ہزار45شکایات موصول ہوچکی ہیں۔جن میں سے27ہزار 812کو حل کیا گیا ہے۔اس کے باوجود شہریوں کو شکایات کےحل کےحوالے سے تحفظات ہیں۔ذرائع کےمطابق ضلع راولپنڈی ڈویژنل محکموں کے حوالے سے32ہزار616شکایات موصول ہوئی ہیں۔جن میں سے 32ہزار213حل ہوچکی ہیں۔کمشنر آفس راولپنڈی میں17شکایات موصول ہوئیں۔پانچ نئی ہیں،پانچ حل ہوچکی جبکہ سات آگے بھجوائی جاچکی ہیں۔ اڈیالہ روڈ کے رہائشی محمد افضل ساجد نے تحریری طور پر بیان کیا ہے کہ اس نےتین مرتبہ پورٹل پر شکایات کیں لیکن مسئلہ حل نہیں ہوا ۔ساجد کے مطابق موضع کلیال میں سرکاری ہائوسنگ سکیم کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی نے اس کی ایک کنال اراضی پرکمرشل پلاٹ بنا کر فروحت کردئیے۔