گزشتہ دنوں امریکی خلائی ادارہ ناسا کے ڈیزائنروں نے ایک ایسا سپر سانک طیارہ ڈیزائن کیا ہے ،جس میں کاک پٹ درمیان میں لگا ہے ، طیارے کے ڈھانچے کو دیکھ کر اس پر پنسل کا گمان ہو تا ہے ۔کاک پٹ دور ہونے کی وجہ سے پائلٹ کو سامنے کا منظر دیکھنے میں پر یشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔لیکن ناسا نے اس کا حل پیش کرتے ہوئے ایک فور اسکرین لگا یا ہے ،جس پر کئی طر ح کے کیمرے نصب کیے گئے ہیں ،جن کی مدد سے پائلٹ سارا منظر دیکھ سکتے ہیں ۔ڈیزائنرنےاس طیارے کو 59 کیو یو ای ایس ایس ٹی یا کیوسٹ کا نام دیا گیا ہے ،اس کی نوک پر دو جدید ترین کیمرے نصب کیے گئے ہیں ،جن کا کا م مشترکہ طور پر پورا منظر دکھانا ہے ۔ اس کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ یہ جیسے ہی آواز کی رفتار سے آگے جاتا ہے تو اس سے بلند آواز والی ’’صوتی گونج ‘‘ پیدا نہیں ہو تی ۔ماہرین کے مطابق فی الحال یہ مسافر بردار نہیں لیکن اس کی تحقیق سے ایسے طیاروں پر پیش رفت ہوسکے گی جوسونک بوم کے بغیر آواز سے تیز رفتار سے سفر کریں گے اور یوں برق رفتار مسافر طیاروں کی راہ ہموار ہوگی ۔