• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلا فلسطینی نژاد امریکی شہری نیوجرسی کے شہر پیٹرسن کا چیف جسٹس مقرر

واشنگٹن ( نیوز ایجنسی ) امریکا کی تاریخ میں پہلی بار ایک فلسطینی نژاد امریکی کو ملکی عدالت کا چیف جسٹس مقرر کردیا گیا،امریکی میڈیا کے مطابق عبدالماجد عبدالہادی نے نیوجرسی کے شہر پیٹرسن کے چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالا،عبدالہادی کا تعلق راملہ کے مشرقی شہر دیر دبوان سے ہے جو مغربی کنارے کے علاقے میں واقع ہے،شہر کا چیف جسٹس مقرر ہونے سے قبل عبدالہادی کئی سالوں تک پبلک پراسیکوٹر رہے جبکہ 5 برس تک سٹی جج بھی رہ چکے ہیں،عبدالہادی کے چیف جسٹس مقرر ہونے پر پیٹرسن کے میئر آندرے سیوگ نے اپنے فیس بک پیج پر فخریہ انداز میں کہا کہ ʼعبدالہادی پہلے فلسطینی نژاد امریکی ہیں جن کا امریکا میں چیف جسٹس کے طور پر تقرر ہوا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ ʼیہ ایک تاریخی دن ہے۔
تازہ ترین