کوئٹہ کے نواحی علاقے ڈیگاری کی کوئلے کی کان میں پھنسے کان کنوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
مائنز ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئلے کی کان میں گزشتہ روز زہریلی گیس بھر جانے کے باعث 11 کان کن پھنس گئے تھے۔
کان کنوں کو نکالنے کے لیے شروع کیے گئے ریسکیو آپریشن کو چلتے ہوئے 15 گھنٹے گزر چکے ہیں، اس دوران صرف ایک کان کن کو نکالا جا سکا ہے۔
حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ٹیموں نے مو قع پر پہنچ کر آپریشن شروع کیا اور ایک کانکن کو بحفاظت نکل لیا جبکہ دیگر کو نکالنے کے لیے آپریشن رات سے تاحال جاری ہے۔
ریسکیو آپریشن کی نگرانی چیف مائنز انسپکٹر بلوچستان کر رہے ہیں۔