سکھر(بیور ورپورٹ)محکمہ ایکسائز کی جانب سے تین برسوں کے دوران مختلف کارروائیوں میں بھاری مقدار میں منشیات، اسلحہ اور دیگر سازوسامان برآمد کیا گیا، تین سالہ رپورٹ کے مطابق ایکسائز پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 763کلو چرس، 33ہزار131لیٹر کچی شراب،1441کلو بھنگ، 48بوتل شراب، 10کلاشنکوف، رائفل، شارٹ گن، 4000گولیاں، تین کاریں، ایک موٹر سائیکل برآمد کر کے 100افراد کو گرفتار کیا اور77کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔