• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری، متعدد تعمیرات گرا دی گئیں

اسلام آباد( نیو زرپورٹر) اسلام آبادمیں تجاوزات کیخلاف مہم میں پیر کے روز سی ڈی اے نے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ لہتراڑ روڈ پر آپریشن کیا، آپریشن کھنہ پُل سے لیکر بلال ٹاؤن تک کیا گیا جس میں اس علاقے میں کی گئی تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کھنہ پل کے پاس پولیس اسٹیشن نے سڑک پر قبضہ کیا ہو اہے لیکن اس غیر قانونی تعمیر ات پر سی ڈی اے کی آنکھیں بند ہیں۔گزشتہ روز کے آپریشن میں شیڈز، فینس اور تشہیری بورڈ جو دکانداروں نے اپنی دکانوں کے سامنے آویزاں کیے ہوئے تھے گرا دیئے گئے۔ آپریشن کے دوران35غیر قانونی شیڈز، 7کیبن، 6تشہیری بورڈ گرانے کے علاوہ سڑک کے دونوں اطراف 2کلو میٹر کے ایریاء میں تجاوزات کو ختم کر دیا گیا۔
تازہ ترین