سرگودھا(نامہ نگار )پنجاب بھر میں مسلم لیگ ن کے ایسے ارکان اسمبلی جن کیخلاف مقدمات درج ہیں، انہیں گرفتار کئے جانے کا امکان ہے۔سرگودھا سمیت تمام اضلاع کے ڈی پی او صاحبان کو درج مقدمات، ان میں پیشرفت اور عدالتی کارروائیوں کا جائزہ لینے کے بعد گرفتاریوں کو یقینی بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا کہ ان ارکان اسمبلی کی گرفتاری کو یقینی بنانے کیلئے ضلعی سطح پر قانونی مشاورت کے بعد انہیں گرفتار کیا جائے گا اور گرفتاری سے قبل دیکھا جائے گا کہ عدالتی کارروائی اورمقدمے کی پیشرفت کے بعد ہی اقدام اٹھایا جائے ۔