• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس ایس پی سائوتھ شیراز نذیر نے کہا ہے کہ ٹی وی اینکر مرید عباس کے قاتل عاطف زمان کے ڈرائیور نے خود کشی کرنے کی کوشش کی ہے۔

ایس پی کلفٹن آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیراز نذیر نے کہا کہ عاطف زمان کے ڈرائیور ندیم نے تفتیش سے تنگ آکر خود کشی کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ ندیم کا گھر ڈسٹرکٹ ایسٹ میں ہے اگر خود کشی کی کوشش کا مقدمہ ہوا تو ایسٹ میں ہوگا۔

ایس ایس پی سائوتھ نے کہا کہ ہمیں اطلاع ملی تھی کے کسی انویسٹر نے بھی تنگ آکر خود کشی کی ہے، مختلف اسپتالوں سے معلوم کیا لیکن ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب کو عاطف زمان کیس میں تمام چیزوں سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین