• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہماری سیاست کا محور بلوچستان کے عوام کی ترقی و خوشحالی ہے، بی این پی عوامی

کو ئٹہ(آئی این پی)بلوچستا ن نیشنل پارٹی (عوامی) کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری ڈاکٹر ناشناس لہڑی نے کہا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کی سیاست کا محور بلوچستان کے عوام کی ترقی و خوشحالی ہے اس کولیشن حکومت میں ہماری کوشش ہے کہ اپنی بساط کے مطابق عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے عملی اقدامات اُٹھائیں پارٹی میر اسرار اللہ خان زہری واجہ میر اسد اللہ بلوچ کی قیادت میں بلوچستان کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے برسر پیکار ہے بلوچستان عوامی انڈوومنٹ فنڈ میر اسد اللہ بلوچ کا وژن ہے کوئٹہ کے دوست یونٹ سازی پر بھرپور توجہ دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بی این پی (عوامی) ضلع کوئٹہ کے سینئر کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا اجلاس میں سی سی کے ممبران ڈاکٹر یاسر نصیر شاہوانی،الٰہی بخش بلوچ مہمان خاص تھے جبکہ کوئٹہ کے آرگنائزر عبدالوکیل میگنل نے صدارت کی اجلاس میں تنظیم سازی پر زور دیا گیا اور جلد از جلد کوئٹہ میں یونٹ سازی کو مکمل کرنے کا تہیہ کیا گیا اجلاس میں کوئٹہ کے عوام کودرپیش مسائل و مشکلات پر سیر حاصل بحت کی گئی خاص کر سریاب یں پانی،تعلیم اور سیوریج کے مسائل پر بات کی گئی جس کے حوالے سے طے پایا کہ کوئٹہ کو درپیش مسائل کے حوالے سے پارٹی کے پارلیمانی لیڈر صوبائی وزیر میراسد اللہ بلوچ کی قیادت میں وزیراعلیٰ بلوچستان ودیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کی جائیں گے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری ڈاکٹر ناشناس لہڑی ،سی سی کے ممبرڈاکٹر یاسر نصیر شاہوانی،سی سی کے ممبر الٰہی بخش بلوچ،ضلع کوئٹہ کے آرگنائزرعبدالوکیل مینگل،حسن لالا ،حاجی علی نواز لہڑی،بہادر ناشناس لہڑی،شائستہ خان،سنگت علی نواز،کاکا رئیسانی محمد حنیف محمد حسنی ،چنگیز مری ودیگر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی این پی(عوامی) بلوچستان کے عوام کی حقیقی جماعت ہے بی این پی (عوامی) اپنے عوام کو تنہا نہیں چھوڑ سکتی یونٹ سیکرٹریز ،ڈپٹی یونٹ سیکرٹریز ضلعی کونسلران اپنے اپنے علاقے کے مسائل تحریری طور پر ضلعی کوئٹہ کے آرگنائزر و ڈپٹی آرگنائزر کو پہنچا دیں جس پر جلد از جلد عملدرآمد ہو کیسکو چیف سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ بہت سے علاقوں میں کھمبوں کا نہ ہونا،کم ولٹیج کے حوالے سے ملاقات کی جائیں گی کوئٹہ خاص کر سریاب اور مشرقی بائی پاس میں روڈوں کی تعمیر کے حوالے سے بھی ایڈمنسٹریٹر سے ملاقاتیں کر کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کئے جائیں گے اجلاس میں ضلعی کوئٹہ کے مختلف یونٹوں کے افتتاح کیلئے تاریخوں کا بھی اعلان کیا گیا ۔
تازہ ترین