• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپین: 1300خواتین نے عروسی لباس پہننے کا ریکارڈ بنالیا

اسپین میں 1300 سے زائد خواتین نے سفید رنگ کا روایتی شادی کا جوڑا پہن کر عالمی ریکارڈ قائم کر ڈالا۔

اسپین میں شادی کے جوڑوں کے کاروبار سے منسلک خاتون سڈیکا نویاس نے ایک نئے اسٹور کے افتتاح کے موقع پر عالمی ریکارڈ قائم کرنے کا پروگرام منعقد کیا جس میں اسپین بھر سے 19 سے لے کر 92 سال تک کی خواتین نے حصہ لیا۔

اس عالمی ریکارڈ میں حصہ لینے والی خواتین میں شادی شدہ، غیر شادی شدہ اور طلاق یافتہ خواتین شامل تھیں جنہوں نے سر سے پاوں تک ہر چیز سفید رنگ کی زیب تن کر رکھی تھی۔

 

تازہ ترین