• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوج نے تو کہا تھا ایبٹ آباد آپریشن انٹیلی جنس فیلئر تھا، اسحاق ڈار

کراچی(جنگ نیوز) پاکستان کے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ فوج نے تو کہا تھا ایبٹ آباد آپریشن ʼانٹیلی جنس فیلئر تھا، حیران ہوں جو دستاویزات پاکستان نے شیئر کیں اس میںنیشنل ایکشن پلان کے تحت 8ہزار انتہا پسندوں کا ذکر ہے،روپے کی ڈی ویلویشن کسی بھی معیشت کے لیے تباہی کی بنیاد ، ملک میں مہنگائی دو گنی ہوگئی،وزیر اعظم عمران خان نے القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت سے متعلق امریکا میں جو بیان دیا وہ سنگین نوعیت کا ہے، اگر اس معاملے پر کسی نے انہیں بریفنگ دی ہے تو پارلیمنٹ کو اس پر بات کرنی چاہیے،وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے دوران کہا تھا کہ اسامہ بن لادن کے ٹھکانے کی اطلاع پاکستان کی خفیہ ایجنسی نے امریکا کو دی تھی۔وائس آف امریکا سے بات کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے عمران خان کے دعوے پر اپنے رد عمل میں کہا کہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران اُس وقت کے آرمی چیف جنرل کیانی اور آئی ایس آئی چیف جنرل شجاع پاشا نے بریفنگ دی تھی۔اسحاق ڈار کے بقول پارلیمنٹ کو بریفنگ کے دوران فوج کی اعلیٰ قیادت نے کہا تھا کہ یہ انٹیلی جنس کی ناکامی تھی اور آئی ایس آئی چیف نے اپنا استعفیٰ بھی پیش کیا جسے منظور نہیں کیا گیا تھا۔
تازہ ترین