• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرق وسطیٰ کے ایک حکمران اور انکی اہلیہ میں عدالتی جنگ کا آغاز

لندن(اے ایف پی) مشرق وسطیٰ کے ایک ملک کے حکمران اور اور ان کی اہلیہ کے درمیان بچوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے لندن میں عدالتی جنگ کا آغاز ہوگیا۔ ابتدائی سماعت لندن میں رائل کورٹس آف جسٹس میں ہورہی ہے۔ ہائی کورٹ آف انگلینڈ اور ویلز کی خاندانی تقسیم کے صدر جج اینڈریو میک فارلین کیس کی سماعت کر رہے ہیں۔ لندن میں گزشتہ سماعت کے بعد جوڑے نے کیس کی نوعیت کے حوالے سے بیان جاری کیا۔ بیان کے مطابق ان کارروائیوں کا تعلق ان کے دو بچوں کی فلاح وبہبود سے ہے نہ کہ طلاق یا پیسوں سے ۔ بیان کے مطابق مقدمے کی انتظامی سماعت فلاح و بہبود کے معاملات کا اندازہ لگانے کیلئے آخری سماعت کی کارروائی سے متعلق معاملات سے نمٹے گی۔ مقدمہ رپورٹنگ پابندیوں سے مشروط ہے۔ جج کی ہدایت پر صرف انگلینڈ اور ویلز کے عملداری علاقوں کے میڈیا سے وابستہ صحافیوں کو کارروائیوں میں بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔ دو روزہ سماعت آج بھی جاری رہے گی۔ حکمران کی اہلیہ اپنی وکیل کے ہمراہ عدالت آئیں جو ایک برطانوی شاہی جوڑے کی طلاق میں بھی نمائندگی کرچکی ہیں ۔حکمران کی نمائندگی کرنے والی شوبز سے تعلق رکھنے والے جوڑے کی طلاق میں نمائندگی کرچکے ہیں ۔

تازہ ترین