• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب،سندھ کے 21سیاستدانوں کیلئے شکنجہ تیار ، جلد گرفتار ی کا امکان

کراچی (این این آئی)صوبہ سندھ میں گرفتاریوں کے حوالے سے اگست کے مہینے کو انتہائی اہم قرار دیا جارہا ہے۔ نیب سندھ کے 11محکموں میں 900ارب روپے سے زائد کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کے لیے سرگرم ہوگئی، چیئرمین نیب کی جانب سے کیس جلد نمٹانے کا ٹاسک ملنے کے بعد صوبہ میں 40 موجودہ اور سابق بیورو کریٹس اور 21 سیاست دانوں کی گرفتاری کے لیے تیاری شروع کردی جن کے خلاف ٹھوس شواہد حاصل کرلیے گئے ہیں جبکہ سابق حکومتی شخصیات بھی نیب کے ریڈار پر ہیں۔ سیاستدانوں میں زیادہ تعداد حکمران جماعت پیپلز پارٹی کے ارکان کی ہے جن پر کرپشن اور منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں۔

تازہ ترین