بجٹ میں 260 ملین پاؤنڈ کمی، میٹ پولیس کو 1700 افسران سے محرومی کا خدشہ
میٹ پولیس کو بجٹ میں 260 ملین پاؤنڈ کی کمی کے سبب 17 سو افسران سے محروم ہونا پڑے گا، رائل پارکس پولیس ختم کرنا پڑے گی اور اسکولوں کےلیے تعینات افسران سمیت دیگر شعبوں میں افسران کی تعداد کو کم کرنا پڑے گا۔