• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان پر بھارت کو ترجیح دینے کا فیصلہ غلط تھا، محبوبہ مفتی

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ 1947ء میں پاکستان پر بھارت کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ،جو غلط تھا۔

قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے سابقہ وزراء اعلیٰ محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گرفتار کرلیا۔

محبوبہ مفتی نے گرفتاری سے پہلے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے ایک بڑا بیان دیا۔

انہوں نے کہاکہ ایسا لگتا ہے کہ 1947ء میں پاکستان پر بھارت کو ترجیح دینے کا جو فیصلہ کیا،وہ غلط تھا۔

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ لگتا ہے بھارت کو کشمیر کا علاقہ چاہیے وہ یہاں کے عوام کے لیے فکرمند نہیں۔

محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت جموں و کشمیر کو غزہ کی پٹی کی طرح بنانا چاہتی ہے، بھارت کشمیر کے ساتھ وہی سلوک کرنا چاہتا ہے جو اسرائیل فلسطین کے ساتھ کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کا دن بھارت کی جمہوریت کے لیے سیاہ ترین دن ہے۔

بھارتی فوج نے سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کو بھی گرفتار کرلیا، عمر عبداللہ کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کافیصلہ کشمیریوں کے بھروسے کے ساتھ دھوکا ہے، اس کے خطرناک نتائج ہوں گے۔

تازہ ترین