مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارت کو ایسا کام کرنے کی 72 سال میں جرات نہیں ہوسکی تھی،یہ ایسا غیرآئینی کام ہے جس کے لیے ہر پاکستانی قربانی دینے کو تیار ہے۔
مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر پاکستان کی جانب سے حکمتِ عملی پر غور کے لیے پارلیمنٹ کا اجلاس جاری ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما حسن اقبال نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یک جہتی کے لیے آج مشترکہ اجلاس بلایا گیا،نااہل حکومت ہر چیز کو سیاسی تعصب کی عینک سے دیکھتی ہے،آج ہم مثالی اتحاد کا مظاہرہ پیش کرسکتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے کنٹرول لائن کو بین الاقوامی سرحد بنانے کی کوشش کی،اس اہم معاملے کا ذکر حکومتی تحریک میں تھا ہی نہیں،حکومت کی یہ غلطی ناقابل معافی ہے،وجہ تنازع ہی تحریک میں نظرانداز کردی گئی۔