• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: کورنگی کازوے ٹوٹ گیا، 5 افراد پھنس گئے


کراچی میں جاری مسلسل شدید بارش کے باعث کورنگی کازوے ٹوٹ گیا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 5افراد پھنس گئے۔

ذرائع کے مطابق کورنگی کازوے ٹوٹنے سےکورنگی کراسنگ اور شہر کا رابطہ منقطع ہوگیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کازوے ندی کا معائنہ کیا اور پھنسے مسافروں کو نکالنے کےلیے ایدھی بوٹس منگوالیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہےکہ شہریوں کی مشکلات دور کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

تازہ ترین