• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدرِ مملکت کا 41 شخصیات کیلئے ایوارڈز کا اعلان


نمایاں خدمات پر صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے 41 شخصیات کے لیے مختلف قومی ایوارڈز کا اعلان کیا گیا ہے، ایوارڈ دینے کی تقریب 23 مارچ 2020ء کو منعقد کی جائے گی۔

جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق چین کی 2 شخصیات سونگ تاؤ اور زونگ شون، متحدہ عرب امارات کے شیخ منصور بن زائد النہیان اور امریکی رکن کانگریس شیلا جیکسن کو ہلالِ پاکستان سے نوازا جائے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے لیے خدمات پر چین کے ژوبیگ، چیک ریبپلک کے پاؤل بیم اور امریکا کے نجیب اللّٰہ غوری کو ہلالِ امتیاز دیا جائے گا۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدوس شہید کو ہلالِ شجاعت سے نوازا جائے گا، ڈاکٹر ارشد سلیم بھٹی کو سائنس، فزکس اور نینو ٹیکنالوجی میں ہلالِ امتیاز سے دیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق خلیق داد خان کو الیکٹرانکس میں خدمات پر، میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان خان کو پبلک سروس اور نیشنل سیکیورٹی پر ہلال امتیاز دیا جائے گا۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ قاری صداقت علی، مفتی محمد تقی عثمانی، علامہ رضی جعفر نقوی کو پبلک سروس پر، ضیاء آفتاب کو انجینئرنگ الیکٹرانکس پر جبکہ صفدر معاویہ کو انجینئرنگ مکینیکل پر ہلال امتیاز سے نوازا جائے گا۔

تازہ ترین