• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


دنیا بھر میں موجود پاکستانی اپنے وطن کی 72ویں سالگرہ ملی جوش و جذبے سے منا رہے ہیں۔

یوم آزادی کے دن کھلاڑی بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے اور اپنے سوشل میڈیا کے ذریعے مادرِ وطن سے اپنی محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے اپنے مداحوں سے جشنِ آزادی کے موقع پر اپنے مداحوں سے ایک ٹوئٹ شئیر کیا، اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ ’اپنے ملک کی نمائندگی کرنا ایک اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ پاکستان ہمیشہ ترقی کرے ’پاکستان زندہ آباد‘۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے بھی 14 اگست کی مبارکباد دی۔













انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کشمیریوں کے لئے بھی خصوصی دعا کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللّہ کشمیریوں کو اپنے حفظ و امان میں رکھے‘

آل راؤنڈر محمد حفیظ نے بھی ایک مختصر پیغام شیئر کیا۔




فاسٹ باؤلر فہیم اشرف نے اپنے  ٹوئٹ میں لکھا کہ ’میری زمین میرا آخری حوالہ ہے‘










عمر گُل نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ پاکستان ہمیشہ اُن کی دعاؤں میں رہتا ہے۔

قومی کرکٹ تیم کے سابق کپتان اور کوچ وقار یونس نے شاعر مشرق علامہ اقبال کے شعر ٹوئٹ کیا اور مداحوں کو جشنِ آزادی کی مبارکباد دی۔


فواد عالم نے لکھا کہ ’اے خدا اس سرزمین کو سر سبز اور آباد رکھنا‘۔

سابق کپتان اظہر علی نے بھی پاکستان کا سبز ہلالی پرچم تھامے اپنی تصویر ایک ملی نغمے کے ساتھ پوسٹ کی۔


سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیز راجہ نے بھی ٹوئٹ کیا۔


عمر اکمل نے بھی افواج  پاکستان کی تصویر اپلوڈ کی اور پاکستانیوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دی۔ 

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق نے بھی پاکستان کے جشن آزادی کی مبارک باد دی۔


حال ہی میں پاکستان کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے آل راؤنڈر شعیب ملک نے بھی ٹوئٹ کیا ۔









پاکستان وومنز کرکٹ ٹیم نے بھی منفرد انداز میں جشن آزادی کی مبارکباد دی۔ انہوں نے معروف ملی نغمے ’وطن کی مٹی گواہ رہنا‘ کے بول بولے۔


تازہ ترین