• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیری بھی جلد آزادی کا جشن منائیں گے، سرفراز احمد


پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے توقع ظاہر کی ہے کہ جس طرح آج ہم پاکستان کی آزادی کا جشن منا رہے ہیں بہت جلد کشمیری بھی آزادی کا ایسا ہی جشن منائیں گے۔

سرفراز احمد ڈی آئی جی ویسٹ آفس میں یوم آزادی کی تقریب کےدوران میڈیا سے بات کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری پوری دعائیں کشمیری بھائیوں کیلئے ہیں۔

کراچی پولیس کے شہداء کی فیملیز کے ساتھ مل کر جشن آزادی منانا پولیس افسران کا اچھا عمل ہے اور شہداء کے خاندانوں سے ملاقات ان کیلئے باعث فخر ہے۔

سرفراز احمد نے کہا کہ پاکستان کے لیے جان قربان کرنے والوں کے ورثا کو کریڈٹ دینا ڈی آئی جی امین یوسفزئی کی اچھی کاوش ہے۔

ڈی آئی جی ویسٹ آفس میں یوم آزادی کی تقریب میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق، آرگنائزر اعظم خان اور دیگر کو بھی تقریب میں مدعو کیا گیا تھا۔

کراچی پولیس کے شہداء کی فیملیز اور بچے بھی تقریب میں خاص طور پر مدعو تھے۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد، ڈی آئی جی ویسٹ امین یوسفزئی، ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راؤ، ایس ایس پی ویسٹ شوکت کھٹیان اور دیگر نے خود شہداء کی فیملیز کا خود استقبال کیا۔

کپتان سرفراز احمد شہداء پولیس کے بچوں کے ساتھ گھل مل گئے اور سیلفیاں بھی بنائیں۔

  ڈی آئی جی ویسٹ زون ڈاکٹر امین یوسفزئی نے کراچی پولیس کے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا۔

تازہ ترین