• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیر کے حل کےلیے ملک میں اتحاد ضروری ہے،پروفیسر طارق رفیع

کراچی(نیوز ڈیسک)کشمیر کے مسئلہ کو حل کرنے کےلیے ملک میں اتحاد ضروری ہے،اس وقت ملک میں اتحاد کی اشد ضرورت ہے تاکہ کشمیر کے بحران کا متحد ہو کر مقابلہ کیا جا سکے، یہ بات جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق رفیع نے 14 اگست کی صبح یونیورسٹی میں منعقد کی گئی یومِ آزادی کی تقریب میں کہی ۔انہوں نےاس موقع پر پاکستان کا جھنڈا لہرایا اور فیکلٹی ممبران اور اسٹاف کو یوم آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ کشمیری مسلمانوں سے یکجہتی ہماری قومی تاریخ کا لازمی جزو ہے۔اس موقع پر پرو وائس چانسلر پروفیسر لبنیٰ انصاری بیگ نے فیکلٹی اور اسٹاف کی جانب سے وائس چانسلر پروفیسر طارق رفیع کو تمغہ امتیاز ملنے پر مبارکباد دی اور ان کی یونیورسٹی اور شعبئہ تعلیم کے لیے خدمات کو سراہا۔اس موقع پر ملی ترانے پیش کیے گئے اور کیک کاٹا گیا۔
تازہ ترین