بیجنگ (آئی این پی)ساہیوال پاور پراجیکٹ پاکستان میں بجلی کی تعمیر کا تاریخی معجزہ ہے، منصوبہ 22ماہ 8دن میں مکمل ہوا ، 40لاکھ صارفین کو بجلی فراہم کی جاسکے گی،اس پراجیکٹ کو چین اور پاکستان سمیت بیرونی ممالک میں بہت سراہا گیا ہے،اس منصوبے میں ہوانینگ شیڈونگ پاور جنریشن کمپنی اور شیڈونگ روئی گروپ نے مشترکہ طور پر 1.8بلین ڈالر سرمایہ کاری کی ہے، یہ منصوبہ ماحول دوست ہے، اس منصوبے کو سی پیک کے ذیلی منصوبوں کے تحت تیز رفتاری سے مکمل کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چینی میڈیا گروپ چائنا اکنامک نیٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاور پراجیکٹ کوئلے سے چلنے والا بجلی گھر ہے، منصوبہ کوئلے سے چلنے والے بجلی گھروں میں اپنی مثال آپ ہے،منصوبے میں بہترین ایکو سسٹم کے معیار کا خیال رکھا گیا ہے۔