• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منہاج القرآن کے تحت یورپ بھر میں نماز عید کے اجتماعات

کوپن ہیگن (جنگ نیوز) عید الاضحی جہاں عالم اسلام اور پاکستان میں خوشیوں کا پیغام لاتی ہے وہیں یورپ میں رہنے والے پاکستانی بھی اپنی بساط بھر اس موقع سے خوشیاں کشید کرنے اور ثواب کمانے میں محو نظر آتے ہیں لیکن یہاں کا عید کا رنگ پاکستان سے قدرے مختلف ہوتا ہے ، مذہبی اجتماعات پر خصوصاً منہاج القرآن کےسینٹرزپر رش ہوتا ہے لوگ بیوی بچوں سمیت عید پڑھنے آتے ہیں۔اور ان سینٹرز پر نماز عید کے بعد ناشتہ بھی پیش کیا جاتا ہے۔ اسپین میںمنہاج القرآن کے زیر اہتمام نماز عید کے16 اجتماعات ہوئے ، یونان میں منہاج القرآن نے14 مقامات پہ نماز عید کی جماعت کروائی، اٹلی کے جغرافیئے کی وجہ سے یہاں منہاج القرآن کی دو ملکی تنظیمیں سائوتھ اور نارتھ کے ناموں سے کام کرتی ہیں ان دونوں کے تحت اٹلی کے مختلف مقامات پہ نماز عید کے12 اجتماع منعقد ہوئے، منہاج القرآن فرانس کے تحت نماز عید کے پانچ اجتماعات ہوئے، ، اسی طرح آسٹریا میں منہاج القرآن کا ایک اور جرمنی اور ڈنمارک میںمنہاج القرآن کے مراکزپر پانچ، پانچ بار نماز عید پڑھائی گئی۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے عید کی نماز سکاٹ لینڈ میں منہاج القرآن کے گلاسکوسینٹر میں ادا کی جہاں انکے ساتھ انکے بڑے بیٹے حسن محی الدین اور دونوں پوتے بھی موجود تھے۔
تازہ ترین