• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی طاقتیں کشمیر میں بھارتی مظالم پرکیوں خاموش ہیں،گورنر

لاہور(نمائندہ خصو صی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہےآج 15اگست کو گور نر ہاؤس کے مین گیٹ سے پنجاب اسمبلی تک اظہار یکجہتی کشمیرمار چ میں (ق) لیگ، پاکستان عوامی تحر یک،مجلس وحدت مسلمین اور اور مثال ملک سمیت سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے کارکنان،وکلاء اورسول سوسائٹی شر یک ہوں گی۔دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانی بھارتی سفارتخانوں کے باہر احتجاجی مظاہر ے کریں گے۔امر یکہ اور اسکے اتحادیوں سمیت عالمی طاقتیں کشمیر یوں پر ہونیوالے بھارتی مظالم پر کیوں خاموش ہیں ۔ گور نر ہاؤس لاہور میں پاکستان عوامی تحر یک کے سیکرٹری جنرل خر م نواز گنڈا پور،مجلس وحدت مسلمین کے ناصر شیرازی،مسلم لیگ (ق) کے کامل علی آغا،تحر یک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری اور جنرل سیکرٹر ی پنجاب شعیب احمد صدیقی کے ہمراہ پر یس کانفر نس کر رہے تھے۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پاکستان اپنی کامیاب خارجہ پالیسی کے ذریعے دنیا بھر میں کشمیر کے مسئلہ کو اجاگر کر رہا ہے بر طانیہ کی لیبر پارٹی اور وہاں کے50سے زائد اراکین پار لیمنٹ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو کشمیر یوں پر ہونیوالے بدترین مظالم اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کر نے کیلئے خط لکھ دیا ہے اور دنیا کو سمجھ لینا چاہیے جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا خطے میں کسی بھی صورت امن واستحکام نہیں آسکتا۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی نے آرٹیکل370ختم کر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی دھجیاں اڑا دیں ہیں بھارت نے ہمیشہ کشمیر یوں کے ساتھ جھوٹے وعدے کیے ہیں اور اس میں کوئی شک نہیں کہ بھارت کبھی مسئلہ کشمیر کے حل میں سنجیدہ نہیں رہا بلکہ ہر گزارتے دن کیساتھ بھارت کے کشمیر یوں پر مظالم میں اضافہ ہی ہوا ہے۔ گورنر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت پاکستان کشمیر یوں پر ہونیوالے بھارتی مظالم کی صرف مذمت ہی نہیں کر رہی بلکہ وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ دوٹوک الفاظ میں یہ کہہ چکے ہیں کہ کشمیر یوں کی حمایت اور بھارتی مظالم کے خلاف آخری حدتک بھی جانے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج پورا پاکستان کشمیریوں کیساتھ کھڑا ہے اور ہر جگہ پاکستانی پر چم کیساتھ کشمیر کا پر چم بھی لہرا جارہا ہے۔
تازہ ترین