• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’کراچی میں گندگی پھیلانے والوں کو بے نقاب کریں گے‘


وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا ہے کہ اب کراچی میں گندگی پھیلانے والوں کو بھی بے نقاب کریں گے۔

وفاقی وزیر علی زیدی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بہت ہوچکا، اب ’صاف کراچی‘ مہم میں گندگی پھیلانے والوں کو بھی بے نقاب کرنا ہوگا۔

شہریوں کو مخاطب کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ اگر آپ کسی کو سڑکوں پر تھوکتے ہوئے دیکھیں تو اس کو شرمندہ کرنے کے لیے اس شخص کی تصویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کریں، فیس بک اور ٹوئٹر پر Lets clean karachi کو ٹیگ کریں، وہ ان تصاویر کو آگے بڑھائیں گے۔

علی زیدی نے کہا کہ انہوں نے دیکھا کہ کچھ لوگ سڑک دونوں طرف سے بند کرکے قربانی کررہے تھے انہوں نے راستہ کلئیر کروایا تو لوگوں نے اُن کے خلاف پروپیگنڈا شروع کردیا۔

تازہ ترین