• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی، انہیں 29 اگست کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں پیش کیا گیا، جج محمد بشیر نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ مزید کتنا ریمانڈ چاہیے۔

دوران سماعت نیب نے مزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کو 29 اگست کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

اس موقع پر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جتنا چاہتے ہیں ریمانڈ دے دیں، یہ دوران تفتیش دستاویزات مانگ لیتے ہیں، جو سوالات پوچھتے ہیں اس کا جواب دے دیتا ہوں۔

جج محمد بشیر نے نیب پراسیکیوٹر کو ہدایت کی کہ 14 روز میں تفتیش مکمل کرنے کی کوشش کریں۔

تازہ ترین