• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر میں کانگو وائرس سے ایک اور ہلاکت ہوگئی ہے جس کے بعد رواں سال کراچی میں کانگو وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 10ہوگئی ہے ۔ ڈائریکٹر جنرل صحت سندھ ڈاکٹر مسعود سولنگی کے مطابق نوشہرو فیروز کے رہائشی 70سالہ غلام علی کو تیز بخار کی حالت میں کراچی کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جس کا علاج کیا جارہا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا اور انتقال کر گیا واضح رہے کہ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کراچی کے نجی و سرکاری اسپتالوں میں کانگو سے متاثرہ 18افراد رپورٹ ہوئے ہیں جن میں 10انتقال کر گئے ۔4مریض صحتیاب ہوگئے، 3زیر علاج ہیں اور ایک مریض علاج مکمل کرائے بغیر کوئٹہ واپس چلا گیا۔
تازہ ترین